صفحۂ اول قرآن مجید توضیح المسائل سوانحِ حیات کتب سوال و جواب ویڈیوز مجلات گوشۂ تصاویر
حصۂ کتب میں آيۃ اللہ محمد حسين النجفي کی مستند ادعیہ، اعمال اور زیارات پر جامع کتاب زاد العباد ليوم المعاد شامل کر دی گئی ہے۔ مؤمنین سے التماس ہے کہ مؤلف اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ کا تیرھواں سالانہ اجلاس مؤرخہ 9 اور 10 اکتوبر بروز ہفتہ و اتوار منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے جید علماۓ کرام، واعظین اور خطباۓ عظام اپنے بیانات سے مستفیض فرمائیں گے۔ تمام مؤمنین و مسلمین کو تہہ دل سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ مقام: جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ، زاہد کالونی سرگودھا۔ رابطہ نمبر: 03016702646  •  آیۃ اللہ محمد حسین نجفی کی عشرۂ محرم 1432ھ کی مجالس 27 دسمبر سے DM Digital TV پر روزانہ 10 بجے پاکستانی وقت کے مطابق نشر کی جائینگی انشاء اللہ • ملک کے مختلف حصوں سے شرعی شہادتوں کے موصول ہو جانے کے بعد حضرت آيۃ اللہ العظمٰی الشیخ محمد حسین النجفی مدظلہ العالی کے نزدیک کل بروز منگل، مورخہ 2 اگست 2011ء کو پاکستان میں یکم رمضان المبارک 1432ھ ہے۔  • تمام مؤمنین اور مسلمین کو ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت آمد مبارک ہو۔ • یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ یَا غَفُوْرُ یَا رَحِیْمُ اَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِیْمُ الَّذِیْ لَیْسَ کَمِثْلِہٰ شَیْئٌ وَّ ھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ وَ ھٰذَا شَھْرٌ عَظَّمْتَہ، وَ کَرَّمْتَہ، وَ شَرَّفْتَہ، وَ فَضَّلْتَہ، عَلَی الشُّھُوْرِ وَ ھُوَ الشَّھْرُ الَّذِیْ فَرَضْتَ صِیَامَہ، عَلَیَّ وَ ھُوَ شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ ھُدًی لِلنَّاسِ وَ بَیِّنَاتٍ مِّنَ الْھُدٰی وَ الْفُرْقَانِ وَ جَعَلْتَ فِیْہِ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ وَ جَعَلْتَھَا خَیْراً مِنْ اَلْفِ شَھْرٍ فَیَاذَا الْمَنِّ وَلاَ یُمَنُّ عَلَیْکَ مُنَّ عَلَیَّ بِفَکَاکِ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ فِیْمَنْ تَمُنُّ عَلَیْہِ وَ اَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔  • الحجت اسلامک کمپلیکس - سالانہ 5 روزہ درسِ قرآن و محفلِ مذاکرہ (23 تا 27 رمضان المبارک): مرجعِ تقلید شیعیانِ جہاں، مفسرِ قرآن، محافظِ مذہبِ آلِ محمدؑ حضرت آيۃ اللہ الشيخ محمد حسین النجفی مدظلہ 23 تا 27 رمضان المبارک 1433ھ روزانہ ٹھیک 5:30 بجے رونق افروز منبر ہوں گے انشاء اللہ۔ بمقام الحجت اسلامک کمپلیکس، اسلام پورہ سرگودھا۔  • الحجت اسلامک کمپلیکس کا درس قرآن اور محفل مذاکرہ براہِ راست پروگرام کے صفحے پہ براہِ راست نشر کئے جائیں گے انشاء اللہ۔  • آیۃ اللہ محمد حسین نجفی کا پروگرام تفیہم اسلام ان ٹی وی چینلز سے نشر ہوگا انشاء اللہ: (1) یورپ کے ناظرین کے لئے DM Digital پر ہر ہفتے اور اتوار کی شب برطانوی وقت کے مطابق 12 سے 1 بجے (2) ایشیاء کے ناظرین کے لئے DM Digital Global پر ہر ہفتے اور اتوار کی شب پاکستانی وقت کے مطابق 9 سے 10 بجے۔ DM Digital کے چینلز کی فریکوئنسی کی معلومات اس لنک پہ دیکھی جا سکتی ہیں۔ • ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ جامعہ ہذا کے سالانہ جلسے (بتاریخ یکم اور 2 اکتوبر 2011ء) کی کاروائی براہِ راست پروگرام کے صفحے پہ براہِ راست نشر کی جاۓ گی انشاء اللہ۔ • جامعہ علمیہ سُلطان المدارس الاسلامیہ کا چودھواں سالانہ اجلاس مؤرخہ 1 ، 2 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ و اتوار منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے جید علماۓ کرام، واعظین اور خطباۓ عظام اپنے بیانات سے مستفیض فرمائیں گے۔ مقام: جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ، زاہد کالونی، عقب جوہر کالونی، سرگودھا۔ رابطہ نمبر: 03016702646 • اَعْظَمَ اللَّهُ اُجُورَنا بِمُصابِنا بِالْحُسَيْنِ عَلَيْهَ السَّلامُ وَجَعَلْنا وَاِيَّاكُمْ مِنَ الطَّالِبينَ بِثارِهِ مَعَ وَلِيِّهِ الأِمامِ الْمَهْدىِّ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلامُ - اللہ زیادہ کرے ہمارے اجر و ثواب کو اس پر جو کچھ ہم امام حسین علیہ السلام کی سوگواری میں کرتے ہیں اور ہمیں تمہیں امام حسینؑ کے خون کا بدلہ لینے والوں میں قرار دے اپنے ولی امام مہدیؑ کے ہمرکاب ہو کر کہ جو آل محمد علیہم السلام میں سے ہیں۔ • اَللّهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلامُ - اے اللہ امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں پر لعنت کر۔ خمسہ مجالس: آيۃ اللہ الشیخ محمد حسین النجفی مدظلہ جامعۃ المنتظر لاہور میں 6 تا 10 صفر 1433ھ یعنی 1 تا 5 جنوری 2012ء مجالس عزا سے خطاب فرمائيں گے۔ اوقات: 7:30 بجے شب مولانا غلام رضا ڈب خطاب فرمائيں گے۔ 8 بجے شب آيۃ اللہ نجفی خطاب فرمائيں گے۔ 9 بجے شب آيۃ اللہ نجفی سؤالات کے جوابات دیں گے۔ خمسہ مجالس کراچی: آيۃ اللہ الشیخ محمد حسین النجفی مدظلہ امام بارگاہ سید الشہداؑ (نمائش)، نزد محفلِ شاہِ خراسانؑ، سولجر بازار، کراچی میں 25 تا 29 جنوری 2012ء مجالس عزا سے خطاب فرمائيں گے۔ اوقات: 7:45 بجے شب مجلس کا آغاز ہوگا اور ٹھیک 8:30 بجے شب آيۃ اللہ نجفی زیب منبر ہوں گے۔ • یہ مجالس براہِ راست پروگرام کے صفحے پہ براہِ راست نشر کی جائیں گی انشاء اللہ۔ • جامعہ علمیہ سُلطان المدارس الاسلامیہ کا سالانہ دو روزہ اجلاس مؤرخہ 17 ، 18 ستمبر 2016ء بروز ہفتہ و اتوار منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے جید علماۓ کرام، واعظین اور خطباۓ عظام اپنے بیانات سے مستفیض فرمائیں گے۔ مقام: جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ، زاہد کالونی، عقب جوہر کالونی، سرگودھا۔ رابطہ نمبر: 00923016702646
زيارة عاشوراء
السَّلأمُ عَلَيْكَ يَا أبَا عَبْدِاللهِ السَّلأمُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللهِ السَّلأمُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ أمِيرِ المُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الوَصِيِّينَ السَّلأمُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ فاطِمَةَ الزّهراءِ سَيِّدَةِ نِساءِ العالَمِينَ السَّلأمُ عَلَيْكَ يَا ثَارَ اللهِ وابْنَ ثارِهِ وَالْوِتْرَ المَوْتُورَ السَّلأمُ عَلَيْكَ وَعَلَى الارْواحِ الّتي حَلّتْ بِفِنائِكَ۔ يَا أبَا عَبْدِ اللهِ لَقَدْ عَظُمَتِ الرَّزِيَّةُ وجَلّتْ وعَظُمَتْ المُصِيبَةُ بِكَ عَلَيْنا وَعَلَى جَمِيعِ أهْلِ الاسْلام وَجَلَّتْ وَعَظُمَتْ مُصِيبَتُكَ فِي السَّمَوَاتِ عَلَى جَمِيعِ أهْلِ السَّمَوَاتِ فَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً أسَّسَتْ أساسَ الظُّلْمِ وَالجَوْرِ عَلَيْكُمْ أهْلَ البَيْتِ وَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً دَفَعَتْكُمْ عَنْ مَقامِكُمْ وَأزالَتْكُمْ عَنْ مَراتِبِكُمُ الّتِي رَتَّبَكُمُ اللهُ فِيها وَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً قَتَلَتْكُمْ وَلَعَنَ اللهُ الْمُمَهِّدِينَ لَهُمْ بِالتَّمْكِينِ مِنْ قِتالِكُمْ بَرِئْتُ إلى اللهِ وَإلَيْكُمْ مِنْهُمْ وَمِنْ أشْياعِهِمْ وَأتْباعِهِمْ وَأوْلِيائِهِمْ۔ يَا أبَا عَبْدِاللهِ إنِّي سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَكُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَكُمْ إلى يَوْمِ القِيامَةِ وَلَعَنَ اللهُ آل زِيَاد وَآلَ مَرْوانَ وَلَعَنَ اللهُ بَنِي اُمَيَّةَ قاطِبَةً وَلَعَنَ اللهُ ابْنَ مَرْجانَةَ وَلَعَنَ اللهُ عُمَرَ بْنَ سَعْد وَلَعَنَ اللهُ شِمْراً وَلَعَنَ اللهُ اُمَّةً أسْرَجَتْ وَألْجَمَتْ وَتَهيّأتْ وَتَنَقَّبَتْ لِقِتالِكَ بِأبِي أنْتَ وَاُمِّي لَقَدْ عَظُمَ مُصابِي بِكَ فَأسْالُ اللهَ الّذِي أكْرَمَ مَقامَكَ وَأكْرَمَنِي بِكَ و أنْ يَرْزُقَني طَلَبَ ثارِكَ مَعَ إمام مَنْصُور مِنْ أهْلِ بَيْتِ مُحَمَّد صَلّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ۔ اللهمّ اجْعَلْني عِنْدَكَ وَجِيهاً بِالحُسَيْنِ عَلَيهِ السَّلأم فِي الدُّنْيا وَالاخِرَةِ۔ يَا أبَا عَبْداللهِ إنِّي أتَقَرَّبُ إلى اللهِ تعالى وَإلَى رَسُولِهِ وَإلى أمِيرِ المُؤْمِنينَ وَإلَى فاطِمَةَ وإلى الحَسَنِ وَإلَيْكَ بِمُوالاتِكَ ومُوالاةِ أَوليائِك وَبِالبراءِةِ مِمَّنْ أسَّسَ أساسَ ذلِكَ وَبَنى عَلَيْهِ بُنْيانَهُ وَجَرَى في ظُلْمِهِ وَجَوْرِهِ عَلَيْكُمْ وَعَلَى أشْياعِكُمْ بَرِئْتُ إلى اللهِ وَإلَيْكُمْ مِنْهُمْ وَأتَقَرَّبُّ إلى اللهِ وَإلى رَسولِهِ ثُمَّ إلَيْكُمْ بِمُوالاتِكُم وَمُوالاةِ وَلِيِّكُمْ وَبِالْبَرَاءَةِ مِنْ أعْدائِكُمْ وَالنَّاصِبِينَ لَكُم الحَرْبَ وَبِالبَرَاءَةِ مِنْ أشْياعِهِمْ وَأتْباعِهِمْ يا أبا عَبدِ الله إنِّي سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَكُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَكُمْ وَوَلِيٌّ لِمَنْ والاكُمْ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عاداكُمْ فَأسْألُ اللهَ الّذِي أكْرَمَني بِمَعْرِفَتِكُمْ وَمَعْرِفَةِ أوْلِيائِكُمْ وَرَزَقَني البَراءَةَ مِنْ أعْدائِكُمْ أنْ يَجْعَلَني مَعَكُمْ في الدُّنْيا وَالاخِرَةِ وَأنْ يُثَبِّتَ لي عِنْدَكُمْ قَدَمَ صِدْق في الدُّنْيا وَالاخِرَةِ وَأسْألُهُ أنْ يُبَلِّغَنِي الْمقامَ الْمَحْمُودَ لَكُمْ عِنْدَ اللهِ وَأنْ يَرْزُقَنِي طَلَبَ ثَارِي مَعَ إمَام مَهْدِيٍّ ظَاهِر نَاطِق بالحقِّ مِنْكُمْ وَأسْألُ اللهَ بِحَقِّكُمْ وَبِالشَّأنِ الَّذِي لَكُمْ عِنْدَهُ أنْ يُعْطِيَنِي بِمُصابِي بِكُمْ أفْضَلَ ما يُعْطِي مصاباً بِمُصِيبَتِهِ يا لَها منْ مُصِيبَة مَا أعْظَمَها وَأعْظَمَ رَزِيّتهَا فِي الاسْلامِ وَفِي جَمِيعِ أهلِ السَّموَاتِ وَالارْضِ۔ اللهُمَّ اجْعَلْني في مَقامِي هذا مِمَّن تَنالُهُ مِنْكَ صَلَواتٌ وَرَحْمَةٌ وَمَغْفِرَةٌ۔ اللهُمَّ اجْعَلْ مَحْيايَ مَحْيا مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد وَمَماتي مَماتَ مُحَمَّد وَآل مُحَمَّد۔ اللهُمَّ إنَّ هَذا يَوْمٌ تَبَرَّكَتْ بِهِ بَنُو اُمَيَّةَ وَابْنُ آكِلَةِ الاكْبادِ اللعِينُ بْنُ ال لعِينِ عَلَى لِسانِكَ وَلِسانِ نَبِيِّكَ صَلّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ في كُلِّ مَوْطِن وَمَوْقِف وَقَفَ فِيهِ نَبيُّكَ صَلّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ۔ اللهُمَّ الْعَنْ أبَا سُفْيانَ وَمُعَاوِيَةَ وَيَزيدَ بْنَ مُعَاوِيَةَ وآلَ مَرْوَانَ عَلَيْهِمْ مِنْكَ اللعْنَةُ أبَدَ الابِدِينَ وَهذا يَوْمٌ فَرِحَتْ بِهِ آلُ زِيَاد وَآلُ مَرْوانَ عَليهِمُ اللَّعْنةُ بِقَتْلِهِمُ الحُسَيْنَ عَلَيْهِ السَّلأم۔ اللهُمَّ فَضاعِفْ عَلَيْهِمُ اللعْنَ وَالعَذابَ الالِيم۔ اللهُمَّ إنِّي أتَقَرَّبُّ إلَيْكَ في هذَا اليَوْمِ وَفِي مَوْقِفِي هَذا وَأيَّامِ حَيَاتِي بِالبَرَاءَةِ مِنْهُمْ وَاللعْنَةِ عَلَيْهِمْ وَبِالْمُوالاةِ لِنَبِيِّكَ وَآلِ نَبِيِّكَ عَلَيِه وعَلَيْهِمُ السَّلأمُ۔ پھر 100 مرتبہ کہے اللهُمَّ الْعَنْ أوّلَ ظالِم ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد وَآخِرَ تَابِع لَهُ عَلَى ذلِكَ اللهُمَّ الْعَنِ العِصابَةَ الَّتِي جاهَدَتِ الْحُسَيْنَ عَلَيْهِ السَّلأم وَشايَعَتْ وَبايَعَتْ وَتابَعَتْ عَلَى قَتْلِهِ۔ اللهُمَّ الْعَنْهم جَميعاً۔ پھر 100 مرتبہ کہے السَّلأمُ عَلَيْكَ يَا أبا عَبْدِاللهِ وَعلَى الارْواحِ الّتي حَلّتْ بِفِنائِكَ عَلَيْكَ مِنِّي سَلامُ اللهِ أبَداً مَا بَقِيتُ وَبَقِيَ الليْلُ وَالنَّهارُ وَلا جَعَلَهُ اللهُ آخِرَ العَهْدِ مِنِّي لِزِيَارَتِكُمْ السَّلأمُ عَلَى الحُسَيْن وَعَلَى عَليِّ بْنِ الحُسَيْنِ وَعَلَى أوْلادِ الحُسَيْنِ وَعَلَى أصْحابِ الحُسَينِ۔ پھر کہے اللهمَّ خُصَّ أنْتَ أوّلَ ظالم بِاللّعْنِ مِنِّي وَابْدَأْ بِهِ أوّلاً ثُمَّ الثَّانِي وَالثَّالِثَ وَالرَّابِع۔ اللهُمَّ الْعَنْ يزِيَدَ خامِساً وَالْعَنْ عُبَيْدَاللهِ بْنَ زِيَاد وَابْنَ مَرْجانَةَ وَعُمَرَ بْنَ سَعْد وَشِمْراً وَآلَ أبي سُفْيانَ وَآلَ زِيَاد وآلَ مَرْوانَ إلَى يَوْمِ القِيامَةِ۔ پھر سجدے میں جاۓ اور کہے اللهمَّ لَكَ الحَمْدُ حَمْدَ الشَّاكِرينَ لَكَ عَلَى مُصابِهِمْ الحَمْدُ للهِ عَلَى عَظِيمِ رَزِيّتي۔ اللهُمَّ ارْزُقْني شَفاعَةَ الحُسَيْن عَلَيهِ السَّلأم يَوْمَ الوُرُودِ وَثَبِّتْ لي قَدَمَ صِدْق عِنْدَكَ مَعَ الحُسَيْنِ وَأصْحابِ الحُسَيْن الّذِينَ بَذَلُوا مُهَجَهُمْ دُونَ الْحُسَيْن عَلَيْهِ السَّلأم۔ • یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ یَا غَفُوْرُ یَا رَحِیْمُ اَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِیْمُ الَّذِیْ لَیْسَ کَمِثْلِہٰ شَیْئٌ وَّ ھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ وَ ھٰذَا شَھْرٌ عَظَّمْتَہ، وَ کَرَّمْتَہ، وَ شَرَّفْتَہ، وَ فَضَّلْتَہ، عَلَی الشُّھُوْرِ وَ ھُوَ الشَّھْرُ الَّذِیْ فَرَضْتَ صِیَامَہ، عَلَیَّ وَ ھُوَ شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ فِیْہِ الْقُرْاٰنَ ھُدًی لِلنَّاسِ وَ بَیِّنَاتٍ مِّنَ الْھُدٰی وَ الْفُرْقَانِ وَ جَعَلْتَ فِیْہِ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ وَ جَعَلْتَھَا خَیْراً مِنْ اَلْفِ شَھْرٍ فَیَاذَا الْمَنِّ وَلاَ یُمَنُّ عَلَیْکَ مُنَّ عَلَیَّ بِفَکَاکِ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ فِیْمَنْ تَمُنُّ عَلَیْہِ وَ اَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
سؤالات و جوابات
نماز
سوال # 1:
میں نے کینیڈا کی طرف نقل مکانی کی اور ایک اپارٹمنٹ خریدا۔ اس وقت میں نے ایک مقناطیسی قطب نما کی مدد سے قبلے کی سمت معلوم کی، اور 7 سال سے کچھ زیادہ عرصے نمازیں ادا کی۔ اسی دوران میں نے اپنے والد کی قضا نمازیں بھی ادا کیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ وہ سمت غلط تھی اور صحیح سمت کا پتہ چلا ہے۔
براۓ مہربانی ان نمازوں کے بارے میں حکم بتائیں۔
جواب:
اگر غلطی معمولی تھی یعنی آپ نے اصلی سمت قبلہ کے دائیں یا بائیں جانب پڑھی ہیں تو پھر پڑھی ہوئی نمازیں صحیح ہیں انشاءاللہ۔ اور اگر غلطی بہت زیادہ تھی یعنی آپ نے قبلہ کی طرف پشت کرکے پڑھی ہیں تو پھر وہ نمازیں باطل ہیں اور ان کا اعادہ کرنا پڑے گا۔ واللہ العالم۔

سوال # 2:
کیا ہم سنی امام کے پیچھے نماز ادا کرسکتے ہیں؟
جواب:
اسلامی رواداری کی خاطر اپنی اذان و اقامت کہہ کر اور فرادیٰ کی نیت کر کے اہلسنت پیشنماز کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

سوال # 3:
 کیا ایک عورت کے لیے جماعت کرانا جائز ہے جس میں مرد بھی اس کی اقتدا کر رہے ہوں؟
جواب:
عورت عورتوں کو تو نماز پڑھا سکتی ہے مگر کسی مرد کے لیے عورت کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

سوال # 4:
ايک پیش نماز کيا ايک سے زائد بار نماز عيدين پڑها سکتا ہے؟
جواب:
جو پيش نماز ایک بار عيد کی نماز ایک جگه پڑها لے، اسی دن کی نمازِ عيد دوباره نهيں پڑها سکتا۔
یہی حکم نمازِ جمعه اور عام پنجگانہ نماز کی جماعت کا بھی ہے۔

سوال # 5:
میرا سوال یہ ہے کہ جب ہمیں کہا گیا ہے کہ "شہادات" (دو سے زیادہ شہادتوں) پر قائم رہیں تو ہم تشہد میں صرف دو شہادتوں پر ہی کیوں رک جاتے ہیں؟ جبکہ علامہ تقی مجلسی، علامہ باقر مجلسی، علامہ شیخ صدوق کی درج کردہ کئی روایات میں، اور کئی تفاسیر (مثلا" تفسیرِ عیاشی) اور دیگر کئی کتب میں ہم دیکھتے ہیں کہ ائمہؑ "شہادات" پڑھا کرتے تھے۔
براۓ مہربانی واضح فرمائیں کہ تشہد میں دو سے زیادہ شہادتیں پڑھی جائیں یا دو پر رک جایا جاۓ؟
جواب:
یہ سوال غیر ذمےدار بلکہ بےلگام اور جاہل مقررین کی تفسیر بالرائے پر مبنی تقریروں کا نتیجہ ہے، ورنہ آیۃ مبارکہ
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ (المعارج ٣٣)
"اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں"
کا نماز یا اسکے تشہد سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں خداوندِ عالم اہلِ ایمان کی یہ تعریف کر رہا ہے کہ اگر وہ کسی موقعے کے شاہد (گواہ) ہوں تو وہ اپنی شہادتوں (گواہیوں) پر قائم رہتے ہیں اور دنیا کا کوئی طمع و لالچ یا دنیا کا کوئی خوف و ہراس ان کو گواہی سے منحرف نہیں کر سکتا کیونکہ شہادت کی ادائیگی واجب ہوتی ہے اور اس کا چھپانا گناہِ کبیرہ ہے۔
اور تفسیرِ عیاشی ہو یا حضرت شیخ صدوقؒ ہوں یا دوسرے علماۓ اعلام کسی بھی تحریر سے ائمۂ اہلبیت (علیہم السلام) کا نماز میں شہادتِ ثالثہ پڑھنا ثابت نہیں ہے، یہ سب حوالے بوگس ہیں۔ نماز کے تشہد میں صرف دو شہادتیں واجب ہیں یعنی شہادتِ توحید و رسالت و بس اور درود شریف میں پورے چہاردہ معصومینؑ داخل ہیں۔

سوال # 6:
آپ کی طرف سے اذان میں "علیؑ ولی اللہ" پڑھنا جائز کیوں نہیں؟
اگر ہم یہ نہیں پڑھتے تو ہم میں اور دوسروں میں کیا فرق ہے؟
جواب:
تمام شیعی کتبِ حدیث و فقہ وغیرہ سے جو ثابت ہے وہ یہ ہے کہ جو اذان خداوندِ عالم نے مقرر فرمائی اور بذریعۂ جبرئیلِ امینؑ پیغمرِ اسلامؐ تک پہنچائی اور جو آپؐ نے سب سے پہلے حضرت امیرؑ کو بتائی اور پھر آپؑ نے جناب بلالؓ کو تعلیم دی اور انہوں نے آنحضرتؐ کے آخری لمحاتِ حیات تک دی، وہ اٹھارہ فصول پر مشتمل تھی یعنی یہ جملہ شامل نہیں تھا اور یہی اذان حضرت امیرؑ سے لے کر بارہویں لعلِ ولایتؑ کی غیبتِ کبریٰ تک ائمۂ اہلبیتؑ نے دی اور دلوائی لہذا ہم بھی وہی دیتے ہیں۔
اور ہم میں اور دوسروں میں حي علی خیر العمل کا فرق کافی ہے کہ ہمارے نزدیک یہ جزوِ اذان ہے جبکہ دوسرے بھایئوں نے اسے اذان سے خارج کر دیا ہے۔

سوال # 7:
نماز کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔
جواب:
نماز اسلام کا وہ اعظم رکن ہے کہ جس کے تارک کو خدا قرآن میں مشرک، پیغمبرِ اسلامؐ اسے کافر اور حیدر کرارؑ اسے اپنے شیعوں سے خارج قرار دیتے ہیں۔ اور ائمۂ طاہرینؑ نے تارکِ صلٰوۃ کو شفاعت کے استحقاق سے محروم قرار دیا ہے۔
روزِ محشر کہ جان گداز بود
اولیں   پرسش    نماز     بود
[قیامت کے روز جب ہر شخص کی جان پر بنی ہوگی، اس وقت پہلی پوچھ گچھ نماز کی ہوگی]

سوال # 8:
کیا نماز میں "علیؑ ولی اللہ" پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب:
نماز کے تشہد میں شہادتِ ثالثہ تمام فقہاۓ شیعہ کے نزدیک جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نماز ایک توقیفی عبادت ہے جس کے اجزاء و شرائط کا دارومدار نبیؐ و امامؑ کی اجازت پر منحصر ہے۔ و بس۔
صفحۂ اول | قرآن مجید | توضیح المسائل | سوانحِ حیات | کتب | سوال و جواب | ویڈیوز | مجلات | گوشۂ تصاویر
اس ویب سائٹ کو دیکھنے کی بہترین سکرین ریزولیوشن 1024x768px ہے۔
© 2016-2009 www.sibtain.com - تمام حقوق بحقِ ادارہ محفوظ ہیں۔