سوال
# 1:
|
آپ کی ایک نام نہاد مرجع کے بارے میں کیا راۓ ہے جو کہتا ہے کہ "علیؑ اللہ ہیں" نعوذ باللہ، اور اس قسم کے دوسرے لوگ؟
|
جواب:
|
مذہبِ شیعہ کے اصول و فروع ہر کہ و مہ کو معلوم ہیں۔ مذہبِ شیعہ، جو کہ حقیقی اسلام کی حقیقی تفسیر و تعبیر کا نام ہے، اس کے اصولِ اسلام تین ہیں:
1۔ توحید 2۔ رسالت 3۔ قیامت
اور دو اصولِ مذہب یا اصولِ ایمان ہیں:
4- عدل 5۔ امامت
بنا بریں یہاں نام کی بات نہیں ہے بلکہ عقیدہ و عمل اور کام کی بات ہے۔ لہذا جو شخص کسی بھی اعلٰی یا ادنٰی مخلوق کو خالق کہتا ہے یا کسی بندے کو خدا کہتا ہے وہ غالی ہے، دشمنِ خدا ہے اور خارج از اسلام ہے۔
|
|
|